بغیر بیٹری موبائل فون تیار

بغیر بیٹری موبائل فون تیار

نیو یارک: امریکی ماہرین نے بغیر بیٹری کے چلنے والا موبائل فون تیار کر لیا۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین کے مطابق ان کے تیار کردہ موبائل فون کو کام کرنے کے لئے بہت ہی کم مقدار میں برقی توانائی درکار ہوگی جس کا کچھ حصہ اس فون کے سامنے کے حصہ پر نصب چاول کے دانے کے برابر سولر سیل اور کچھ حصہ قریب ترین موبائل فون ٹاور سے فراہم ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس فون کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر تیاری اور استعمال پر کام جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں