لاہور کے ایک ہی گھر سے 3 افراد رکن قومی اسمبلی بن گئے

لاہور کے ایک ہی گھر سے 3 افراد رکن قومی اسمبلی بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت پنجاب میں ایک ہی گھر کے 3 افرد رکن اسمبلی بن گئے ہیں اور میاں بیوی اپنے بیٹے سمیت قومی اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 ءمیں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہی کچھ انوکھے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ان میں اسے ایک یہ کہ لاہور کے ایک ہی گھر کے 3 افراد قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے جبکہ ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک نے حلقہ این اے 127 سے جیت اپنے نام کی جبکہ پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ کی ترجیحی امیدوار ہیں اور ان کا رکن بننا یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

خیال رہے کہ انتخابات 2018 ءمیں پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی جبکہ ن لیگ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں