شام میں داعش کے 4 خودکش حملے، ہلاکتوں کی تعداد 246 ہو گئی

شام میں داعش کے 4 خودکش حملے، ہلاکتوں کی تعداد 246 ہو گئی
کیپشن: سویدا پر کیے گئے حملے میں داعش کے چھپن جہادی بھی مارے گئے تھے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

سویدا: جنوبی شام کے شہر سویدا میں جہادی تنظیم داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے 4 خودکش حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں 246 ہو گئی ہیں۔

شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق سویدا میں ڈھائی سو کے قریب ہونے والی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں سمیت 135 عام شہری ہیں جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے جو اپنے، اپنے علاقوں کی حفاظت پر مامور تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے، مانی شنکر ایر

سویدا پر کیے گئے حملے میں داعش کے چھپن جہادی بھی مارے گئے تھے۔ زیادہ تر ہلاک ہونے والوں کا تعلق ملکی اقلیت درُوز سے بتایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کے تابوتوں کو حکومتی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا۔ سویدا کا صوبہ درُوز اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں