اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کر دیا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کر دیا
کیپشن: پریانکا چوپڑا اس فلم میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کام نہیں کر رہی۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سلمان خان یا فلم میں ان کا کردار نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے اپنے کردار کی شوٹنگ سے قبل ہی فلم میں کام نہ کرنے کی درخواست کر دی جسے ہدایت کار نے قبول بھی کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فلم میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کام نہیں کر رہی۔

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا جلد امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی نئی فلم کو سائن نہیں کیا۔

dd3255c8a165b95fb438b4cdf7b1dea1

ہدایت کار علی ظفر عباس نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔ اپنی ٹویٹ میں علی نے بتایا کہ ’ہاں پریانکا اب بھارت فلم کا حصہ نہیں، اور اس کی وجہ بہت زیادہ خاص ہے، انہوں نے بالکل صحیح وقت پر ہمیں اپنے فیصلے کا بتادیا، اور ہم ان کے لیے بےحد خوش ہیں، ٹیم بھارت کی دعائیں ہیں کہ پریانکا چوپڑا کو ان کی زندگی میں بےحد خوشیاں ملیں‘۔ اس ٹویٹ میں علی عباس نے پریانکا اور نک کی شادی پر بھی اشارہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں