پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے کئی نام سامنے آگئے

12:13 PM, 27 Jul, 2018

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور وزارت اعلیٰ کے لیے کئی نام سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے

ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عبدالعلیم خان، فواد چودھری اوراٹک سے تعلق رکھنے والے میجر( ر) طاہر صادق فیورٹ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی کی نشست ہارنے سے وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان پنجاب میں تگڑا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششیں زور شور سے جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اور کے پی کے میں پی ٹی آئی بغیر کسی اتحادی کے حکومت بنائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں