لاہور ہائیکورٹ نے عابد باکسرکے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے عابد باکسرکے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بدنام سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسرکے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سابق پولیس انسپکٹر کے سسر جعفر ٹیپو کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں عابد باکسر کی جان کو خطرہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔عدالتی حکم پر عابد باکسر اپنے وکیل آزر لطیف خان کے ساتھ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن

درخواست  میں کہا گیا کہ عابد باکسر کو بیرون ملک پاکستان واپس لاگیا ہے لیکن ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ عابد باکسر کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جرم نہیں کیا وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔خیال رہے کہ عابد باکسر نے اپنے خلاف تمام مقدمات میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں