نامورکھلاڑیوں کی عمران خان کو مبارکباد

نامورکھلاڑیوں کی عمران خان کو مبارکباد
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان میں عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک کی نئی حکومتی جماعت بننے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر مختلف پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئے ا پنے ٹوئیٹ میں کہا کہ’تحریک انصاف اور عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

daabc77bc57fb99709a4c94fc8b13c52



آفریدی نے کہا کہ’22 سالہ جہدوجہد آخر کار رنگ لے آئی، پاکستان کو آپ سے بہت توقعات ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ حقیقی لیڈر ثابت ہوں گے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام دیگر پارٹیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نتائج کو تسلیم کریں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوبلندیوں پر پہنچایا ،امید ہے کہ وہ بطور وزیر اعظم بھی پاکستان کوترقی کے آسمان پر لے جائیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان کو کام کرنے دیں، وہ عوام کا مستقبل بہتر بنائیں گے۔


قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا ہے ۔

0ebbb06d3a22450f0318848951940e65

انہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ!! آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا، کرپشن کے خلاف یہ طویل جدو جہد تھی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنماہیں،بنے گا نیا پاکستان، انشاءاللہ۔ ‘

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو مل کر بہتر بنائیں۔

07dcd95d3b9b7c6e6d057d93a00a437d



غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر ای ین بشپ نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان۔

3cf9d32965f48b5a85fa8c68527201d9

انہوں نے عمران خان کو دعا دیتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے آپ ایک مثالی لیڈر کے طور پر اپنے ملک کی خدمت کریں۔

شعیب اختر نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی 22 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔

005c8f560d7466427751f3eb73db8aef



رمیز راجہ نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سوا کون پاکستان کا بڑا اور بہتر لیڈر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت خاص ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا وزیر اعظم ملے گا۔

be8a7b56e976bf3d3a67e55b022a1c9a



کمنٹیٹرہرشا بوگلے نے کہا عمران خان کو قوم کی رہنما ئی کرتا دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

59b81faf3aba3816c9f7ca6b60304902


چیئرمین آئی پی ایل راجیوشکلا نے بھی ایک پیغام میں عمران خان کو مبارکباد دی۔


d2f339875097f7280fdd8e9c6a9dc6b0