پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی، نعیم الحق

پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی، نعیم الحق

انتخابات کے نتائج میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آ گئی ہے، نعیم الحق۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ حکومت بنانے کے لیے بہت سی جماعتوں سے الحاق کے آپشن موجود ہیں اور پنجاب کے آزاد اراکین سے رابطے جاری ہیں۔

 

پیپلز پارٹی سے الحاق کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پی پی پی سے حمایت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہو گا۔ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی اور مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑےگا۔

 

نعیم الحق نے کہا کہ جہاں پر دھاندلی کے الزامات ہیں وہ حلقہ کھولنے کے لیے تیار ہیں اور یہ بات عمران خان نے سب کے سامنے کہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کی اراضی نیلام کرنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آ گئی ہے اور امید ہے اے پی سی دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔

 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے امیدواروں نے بڑے بڑوں کو شکست دی جبکہ ہم کراچی کی 21 میں سے 13 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہو کر سندھ میں دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: اگر پنجاب حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، حمزہ شہباز

نعیم الحق نے مزید بتایا کہ ایک دو دن میں باقاعدہ حکومت بنانے کا اعلان کر دیں گے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے انتخابی نظام میں کوئی بھی خامیاں یا کمزوریاں ہیں تو انہیں دور کیا جائے تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

 

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں