این اے 129 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی

این اے 129 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 129کے نتیجے کو روک دیا جبکہ لیگی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 129  کے نتیجے کو روک دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نتائج مرتب کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
 
 
ریٹرننگ افسران حلقہ این اے 129 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے ، علیم خان نے موقف اپنایا کہ این اے 129 کے انتخابی نتائج حقائق کے برعکس دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 44 اور 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کیں، بیلٹ پیپرز کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل

 

خیال رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 129 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے کامیابی حاصل کی تھی ، دوسری جانب علیم خان نے پی پی 162 سے بھی انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرنگ افسر حلقے کے وٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے۔