الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 261 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 261 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270 میں سے 261، پنجاب کے 294، سندھ کے 129، خیبرپختونخوا کے 96 اور بلوچستان کے 45 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے۔ قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو انتخابی نتائج مرتب کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
  
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 115 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 63 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور  پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔قومی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 12، اور 12 ہی آزاد امیدوار ہیں جب کہ ایم کیو ایم 6، مسلم لیگ ق 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن صاف اورشفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام ہوگیا:شہباز شریف
   


واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے 2،2 جب کہ بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری ہونا باقی ہیں۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں