پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ,ذرائع

پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ,ذرائع
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پنجاب میں بھی نمبر گیم کے ساتھ حکومت بناسکتی ہے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ کے لیے کسی نئے نام کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا نام زیر غور آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 261 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے
   

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت بھی پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی حامی ہے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 نوشہرہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 61 اور پی کے 64 سے الیکشن جیت چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں