پہلا آزاد ممبر قومی اسمبلی صالح محمد خان پی ٹی آئی میں شامل

پہلا آزاد ممبر قومی اسمبلی صالح محمد خان پی ٹی آئی میں شامل

فوٹو سکرین گرین نیو نیوز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

صالح محمد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملاقات کے دوران سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے آزاد اراکین سے رابطوں کی رپورٹ عمران خان کو پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے 15 آزاد ارکان تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں