نئی پاکستانی حکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں،چین

 نئی پاکستانی حکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں،چین

  بیجنگ:پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے اور عمران خان نے گزشتہ روز اپنے پہلےخطاب میں چین سمیت چند دیگر ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہاتھاکہ کرپشن پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے، سی پیک کے ذریعے سرمایہ پاکستان لائیں گے۔ 

عمران خان کے اس بیان اور تحریک انصاف کی جیت کے بعد چینی وزارت خارجہ نے سی پیک سے متعلق کپتان کے بیان کی تعریف کی اور کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں پاک چین دوستی سدا بہار ہے۔ترجمان نے کہاکہ چین بھی نئی پاکستانی حکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک چین سٹریٹجک اشتراک متزلزل نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں پُرامن انتقال اقتدار،استحکام اورترقی کی امیدکرتےہیں'-