لاہور : تحریک انصاف نے ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا ہدف نجم سیٹھی ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق سپورٹس فیڈریشنز میں ہونے والی تمام سیاسی بھرتیوں کو ختم کیا جائے گا اور میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔