نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کا 15اگست تک حلف اٹھانا آئینی تقاضا ہے

 نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کا 15اگست تک حلف اٹھانا آئینی تقاضا ہے

 اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان 8اگست تک باضابطہ انتخابی نتائج کے اعلان کا پاپند ہے،نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کا 15اگست تک حلف اٹھانا آئینی تقاضا ہے، ارکان کے حلف، وزیر اعظم اور سپیکر کے انتخاب کے لیے اگست کے دوسرے ہفتے میں صدر پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

آئین کے مطابق انتخابات کے 14روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سرکاری نتائج کا اعلان کرنے اور گزٹ نوٹیفیکیشن میں شائع کرنے کا پابند ہے یعنی 8اگست تک ہر صورت نتائج کا اعلان ہونا ضروری ہے

رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری ہو جائے گا، اسی طرح ارکان کا انتخابات کے بعد 21روز میں حلف اٹھانا ضروری ہے یعنی 15اگست تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کرنا ضروری ہے، ارکان کے حلف وزیر اعظم سپیکر کے انتخاب کے لیے اگست کے دوسرے ہفتے میں صدر پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کا قوی امکان ہے-

نو منتخب ارکان کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی کتابچے تیار کر لیے گئے ہیں، نو منتخب ارکان کی رہنمائی کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں ۔