پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن کے پاس 129 اور پاکستان تحریک انصاف کے پاس 122 سیٹیں ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے دعوے اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئے ہیں ، آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:تختِ لاہور پر قبضہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں دلچسپ مقابلہ
    

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کا 122 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔پنجاب میں حکومت بننے کی صورت میں ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے میدان میں اتارنے جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے
   

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت بنانے کے لیے 130 ارکان ہمارے پاس موجود ہیں . حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی۔صوبائی اسمبلی سے کامیاب ہونے والے 18 آزاد اراکین کل عمران خان سے ملاقات کریں گے اور تحریک انصاف میں ان آزاد امیدواروں کی شمولیت کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس: دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا
   
حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کو 2013 میں خیبر پختونخوا کی اکثریت یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم نے اس وقت جمہوری روایات کی پاسداری کی تھی اب تمہاری باری ہے، اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اگر تحریک انصاف کے 122 ارکان کے ساتھ ق لیگ کے 7 اور 28 آزاد ارکان مل جائیں تو سیاسی شطرنج کی بساط پرتحریک انصاف بظاہر ن لیگ کو شہ مات دیتی نظر آرہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
   

پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔خیال رہے کہ ن لیگ پنجاب کی کل 297 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے ساتھ پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی ہے تاہم حکومت سازی کے لیے 149 کا جادوئی ہندسہ حاصل کرنا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں