نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے

نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
 
 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ای سی ایل کے معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی ، ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران حکومت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:سعودی ولی عہد کی عمران خان سے ملاقات ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
 
 
 ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کا معاملہ بھی آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔