پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ شروع
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور :  عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی برتری اور نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں سامنے آتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا کام شروع کر دیا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان
   

ذرائع کے مطابق پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کیساتھ ہی پی سی بی میں بھی ’تبدیلی‘ آ گئی ہے اور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ڈاﺅن ہے اور لنکس بھی سب بند ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا اپ ڈیٹ اور سرور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں“۔

یہ بھی پڑھیں:نئی تاریخ لکھنے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو دلی مبارکباد!شاہد آفریدی

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی ہیں کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی خود ہی استعفیٰ دیدیں تو بہتر ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں