امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان
کیپشن: تکنیکی و فنی سپورٹ کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا۔ ایف 16 طیاروں کیلیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی تکنیکی سپورٹ کا اعلان امریکا کی دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے کیا جب کہ تکنیکی و فنی سپورٹ کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔

دوسری جانب امریکا نے بھارت کے سی 17 طیاروں کیلئے 67 کروڑ ڈالرز کی تکنیکی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے فیصلے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا جب کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہو گا۔