امریکہ کی پاکستان کیلئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنیکی یقین دہانی

امریکہ کی پاکستان کیلئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنیکی یقین دہانی
کیپشن: وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے آ گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے لئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کا ایک مطالبہ مان لیا ہے اور پاکستان کے سفر کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک امریکہ ٹریڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔