کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ، کھارادر، ٹاور اور گلشن اقبال میں بادل برس پڑے۔ ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، چکوٹھی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور خان پور میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پشاور،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔