ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ، دنیا بھر سے پرستاروں کی مبارکباد

ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ، دنیا بھر سے پرستاروں کی مبارکباد

لاہور:معروف اداکار ہمایوں سعید 48برس کے ہوگئے ۔انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی،ہمایوں سعید کو دنیا بھر سے پرستاروں نے مبارکباد دی۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک نامور اداکار، ماڈل اور پرڈیوسر ہیں وہ چندبھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں اگرچہ ان کے کام کو بھارت میں پزیرائی نہیں ملی ۔

ان کا نیا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار گانے کے بول میرے پاس تم ہو گنگنانے رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبری خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے،ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہمایوں سعید کا مقام کم لوگوں نے پایا ہے۔ ایک ہیرو کے طور پر ول لوگوں میں ویسے ہی جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے سب سے نمایاں فلم پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔