افغانستان میں خود کش حملہ،4 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش حملہ،4 افراد ہلاک


غزنی : افغان صوبے غزنی میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں4 افراد مارے گئے ہیں۔

جرمن نشریاتی اداے کے مطابق حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ ’اب بند‘ نامی ضلع میں ہوئے اس کار بم حملے میں20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی کوششوں کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔