زلفی اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

زلفی اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکر گزار ہیں، زلفی بخاری۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

واشنگٹن: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور امریکی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔


ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں روزگار کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ، معاشی ترقی کے منصوبوں پر غور، نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکر گزار ہیں اور پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکہ تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے اور آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔