ایران ہمارے شہری رہا کر دے،بھارت

ایران ہمارے شہری رہا کر دے،بھارت


نئی دہلی: بھارت نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ ان 3 بھارتی شہریوں کو بھی رہا کر دے، جو اس کی تحویل میں ہیں۔

قبل ازیں تہران حکومت نے ان9بھارتی شہریوں کو رہا کر دیا تھا، جنہیں آبنائے ہرمز سے پکڑے گئے ایک ٹینکر کے ساتھ ایرانی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ ہفتے کے دن بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ اس کے نو شہریوں کو ایران نے رہا کر دیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ باقی تین افراد کی بازیابی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔