ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب

ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں .پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار421 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 578، اسلام آباد 14 ہزار 841، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 952 اور پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 135، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 176، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔