بھارتی وائرس کا پاکستان پر حملہ ،کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

بھارتی وائرس کا پاکستان پر حملہ ،کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی مثبت کیسز شرح ایک بار پھر  بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ ،، 24گھنٹے کے دوران شرح 6.6فیصدتک جاپہنچی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا کے باعث کورونا کی چوتھی لہر آچکی ہے اور کورونا کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران  49 ہزار412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں3ہزار262 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد 10لاکھ 11ہزار 708 تک جا پہنچی ۔ ایک دن دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23ہزار 87ہوگئی ہے۔

ادھر کورونا کے کیسز خطرناک حد تک بڑھنے پر کراچی  سمیت   پورے سندھ میں نئی پابندیاں لگ گئیں، تعلیمی ادارے اور مارکیٹس چھ بجے بند،  ریسٹورنٹس میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی  لگادی گئی ۔  سی ایم ہاؤس کے دفاتر  بند، سول اسپتال کی  او پی ڈی بھی بند کردی گئی۔