چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے چوہدری سرور کو سالانہ رپورٹ پیش کر دی

Chairman, Higher Education Commission, Punjab, annual report, Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر فضل احمد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کرکے سالانہ رپورٹ پیش کر دی ۔

محمد سرور نے پنجاب ہائر کمیشن کے انوویشن اینڈ ریسرچ چیلنج پروگرام کو سراہا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو 100 فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نئی یونیورسٹیوں کا قیام صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ کورونا کے دوران یونیورسٹیز کے وی سیز ، رجسٹرار اور فیکلٹی ممبرز کی آن لائن ٹریننگ قابل تحسین ہے ۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں 15 نئی یونیورسٹیز کے قیام پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 10 یونیورسٹیز کو صحت ، زراعت ، تعلیم و دیگر شعبوں میں ریسرچ کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ ایک سال میں یونیورسٹی کے 1565 فیکلٹی ممبرز کے لیے ان لائن سیشنز منعقد کیے ۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور سمیت تین یونیورسٹیز میں سمارٹ کلاس رومز بھی بنائے جا رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کیلئے راہنمائی پورٹل کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔