شہروز کاشف حکومت پنجاب کے نوجوانوں کے خیر سگالی سفیر ہیں: رائے تیمور خان بھٹی

Shahrooz Kashif, Punjab Government, Youth Goodwill Ambassador, Rai Taimoor Khan Bhatti

لاہور: وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی کوہ پیماہ شہروز کاشف کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2سر کرنے پرمبارکباد ۔ کہا شہروز کاشف حکومت پنجاب کے نوجوانوں کے خیر سگالی سفیر ہیں ۔

اپنے بیان میں  رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2 کو سر کیا ہے ۔شہروز کاشف K-2 سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیماہ بن گئے ہیں۔تین ماہ میں ماؤنٹ ایورسٹ اورK-2سر کرنا بڑی کامیابی ہے۔اس کم عمری میں اس بہادری، جوش و ولولے کا ہونا قابل دید ہے۔

وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر بلند کرنے کے آپ کے عزم کو سلام۔شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے۔شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان رات سے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے رابطے میں رہے۔کاشف سلمان نے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔کاشف سلمان کے والد  کا کہنا ہے کہ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کے تعاون سے شہروز کاشف کی حوصلہ افزائی ہوئی۔