آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون؟ تیسرا امیدوار بھی سامنے آگیا

آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون؟ تیسرا امیدوار بھی سامنے آگیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ سردار تنویر الیاس  اور بیرسٹر سلطان کے بعد تیسرا   امیدوار بھی سامنے آگیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کی ہے جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔

  

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور شریک ہوئے۔ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور سابق سپیکر چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔