راولپنڈی: زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

راولپنڈی: زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والاملزم گرفتار
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی  : راولپنڈی  میں  خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے  سفاک ملزم واجد علی نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ملزم واجد علی نے 14 ماہ  کے بچے کو 24 جولائی کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کیا تھا۔ خاتون بعدازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ رات ملزم کی تصویر جاری کرکے اس کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد بھی طلب کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس  مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔