بھارتی ریاست آسام کی سرحدوں پر تعینات سیکورٹی اہلکار آپس میں ہی لڑپڑے

بھارتی ریاست آسام کی سرحدوں پر تعینات سیکورٹی اہلکار آپس میں ہی لڑپڑے
سورس: file photo

آسام : بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس سپریٹنڈینٹ سمیت 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

 دوسری جانب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے