سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

CM Punjab, Usman Buzdar, CTD, terror network, Lahore

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں ۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ۔

 عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE)بلاک اور  سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا. وزیراعلیٰ نے دونوں بلاکس کا وزٹ کیا  اور مختلف حصے دیکھے. انہوں نے سی ٹی ڈی ہیلپ لائن080011111 کا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلی  پنجاب نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلی کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف  آپریشن کا مظاہرہ دیکھا ۔وزیراعلی نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید  نے بھی فائرنگ پریکٹس کی ۔وزیراعلی نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی    ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس   تقسیم کیے۔ عثمان بزدار نے  سی ٹی ڈی فورس کےلیے 2 ماہ کی تنحواہ بطور  اعزازیہ دینے کا اعلان  کیا ۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے  سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان  کیا۔ انہوں نے  مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا ۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔