جرمنی کے صنعتی شہر میں دھماکہ، 1 ہلاک ،20 زخمی ہوگئے

جرمنی کے صنعتی شہر میں دھماکہ، 1 ہلاک ،20 زخمی ہوگئے
سورس: file photo

برلن : جرمنی کے شہر لیوکیوسن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی شہر میں ہونےو الے دھماکے کی وجہ سے پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

پولیس کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر40 منٹ پر ہوا۔ اس صنعتی علاقے میں زیادہ تر کیمیکل فیکٹریاں ہیں۔

جرمنی کی سرکاری ویب سائٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق دھماکے سے16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت زیادہ خراب ہے۔ دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس نے قریبی رہائشیوں سے کہا کہ وہ گھر کے اندر ہی رہیں اور دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ قریبی متعدد موٹروے بند کردی گئی ہیں اور پولیس نےڈرائیوروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس سے گھروں کی کھڑکیاں تک ہل گئیں اور اسے کافی دور تک سنا گیا۔

جرمنی کے شہر لیوکیوسن کی آبادی ایک لاکھ63 ہزار ہے اور ملک کی سب سے بڑی کیمیکل فیکٹری کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی شہر میں ہے۔