ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کیپشن: ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
سورس: فائل فوٹو

کراچی:  ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 161 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 161 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

63a272ab52821633f172d6e3dd0cfadb

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 14.31 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 47686.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں محض 0.03 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 26 شیئرز کا لین دین ہوا۔