پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعرات کو طلب

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعرات کو طلب

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں یہ اجلاس شام 3 بجے مسلم لیگ ہاﺅس چک شہزاد میں ہو گا۔ 
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس دوران پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہیں۔ 
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پنجاب کے تمام وزراءاور مشیران کو عہدے چھوڑنے اور نئے وزیراعلیٰ سے ساڑھے گیارہ بجے حلف لینے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہ لیں تو صدر مملکت حلف لے لیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رات گئے ان سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیا۔ 

مصنف کے بارے میں