پنجاب حکومت اور اتحادیوں کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ

پنجاب حکومت اور اتحادیوں کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پہلی تحریک عدم اعتماد ختم اور دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی جس کے 14 روز کے اندر کارروائی ہو گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر سنائے گئے فیصلے کے نتیجے میں چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ 
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پنجاب کے تمام وزراءاور مشیران کو عہدے چھوڑنے اور نئے وزیراعلیٰ سے ساڑھے گیارہ بجے حلف لینے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہ لیں تو صدر مملکت حلف لے لیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رات گئے ان سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیا۔ 

مصنف کے بارے میں