پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنیوالے دنیا کے واحد بیٹر بن گئے

پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنیوالے دنیا کے واحد بیٹر بن گئے

لندن: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ۔ پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری میں شامل واحد بیٹسمین ہیں ۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ان کا پہلا نمبر ہے ، ٹیسٹ رینکنگ میں عبداللہ شفیق 26 درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے ہیں ، بولرز میں شاہین آفریدی کی پوزیشن ایک درجہ بہتر ہوئی ، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

دوسری جانب ، گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 508 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے ۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 89 رنز بنائے ہیں ۔ کھیل کو خراب روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ۔

امام الحق 46 اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ، عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس سے پہلے سری لنکا نے دوسری اننگز 360 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی ۔

مصنف کے بارے میں