وزیر قانون نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کر دی

وزیر قانون نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی تردید کر دی ، کہتے ہیں عدلیہ کے جو اختیارات ہیں وہی رہیں گے ۔

صحافی نے اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے جارہے ہیں ؟ جس پر وزیر قانون بولے ایسی کوئی بات نہیں ، پنجاب میں وزرا کے داخلے روکے جائیں گے تو گورنر راج کا جواز بنے گا ۔ پارلیمان اپنے اختیارات کا آئینی طور پر تحفظ جانتی ہے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند کیا گیا تو گورنر راج کیلئے یہ جواز کافی ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے گورنر راج لگانے کی سمری کی تیاری شروع کر دی ہے ، بحیثیت وکیل سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے پر افسردہ ہوں ، موجودہ صورتحال پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں