جے آئی ٹی نےوزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا

جے آئی ٹی نےوزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا

اسلام آباد :  جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادے اور کیپٹن (ر ) صفدر کی اہلیہ مریم نواز کو 5جولائی کو طلب کر لیا  ہے۔جے آئی ٹی کی جانب سے  مریم نواز کو اپنے ساتھ اہم دستاویز لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مریم نواز پاناما لیکس کے حوالے سے اپنا بیان بھی ریکارڈ کراوائیں گی۔جے آئی ٹی کی جانب سےمریم نواز کو طلبی کیلئے جاری کردہ سمن پر عرفان نعیم منگی کے دستخط ہیں جو 25 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کے علاوہ وزیرا عظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔حسین نواز کو 3جولائی جبکہ حسن نواز کو 4جولائی کو پیش ہونے کے حوالے سے سمن جاری کیے گئے ہیں ۔ حسین نواز اس سے قبل 5بار جبکہ حسن نواز 2بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر ( صفدر بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوچکے ہیں ۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 10 جولائی کو پاناما تحقیقات کی حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں