بارش کی بوندوں نے عید کا مزا دو بالاکردیا،ابر کرم کھل کر برس پڑا

بارش کی بوندوں نے عید کا مزا دو بالاکردیا،ابر کرم کھل کر برس پڑا

لاہور:عیدپر  ابرِ کرم کھل کر برس پڑا۔ شہریوں کی موجیں لگ گئیں۔بارش کا انتظار ختم ہوا،پیاسے چہرے کھل اٹھے ،بارش کی بوندوں نے عید کا مزا دو بالا کر دیا۔اسلام آباد،سرگودھا،پنڈدادنخان،لاہور ،گوجرانوالہ،کھاریاں ،میانوالی،جھنگ،کشمیر ،بالائی پنجاب میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ تیز بارش نے گرمی  اور حبس کا زور توڑ دیا۔


دوسری جانب ملک کے بیشر حصوں میں  تیز بارش کے باعث بچلی منقطع نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ فیڈرز ٹرب کر گئے ہیں، نشیبی علاقے پانی کھڑا ہونے کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےآئندہ چند روز میں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source