دہشتگردی کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کا پلان کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف

 دہشتگردی کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کا پلان کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف

اسلام آباد: فرقوں میں ہم آہنگی پیدا کرنےکے لئے پاک فوج کے سپہ سالار بھی سرگرم ہو گئے۔ 48 گھنٹوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتیں کی ہیں۔آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے پاراچنار روانہ  ہوگئے ہیں جہاں وہ  زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کا پلان کامیاب نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران آرمی چیف سے علامہ ناصر عباس اور علامہ افتخار نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام نے ملاقاتیں کی۔ آرمی چیف نےعلامہ راجا ناصر عباس اور علامہ افتخار نقوی سے مثبت کرداراداکرنے کی درخواست کی۔  علما  نے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ملک میں بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علماءاکرام ملک میں بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیں ۔علماءنےآرمی چیف کو مذہبی ہم آہنگی کیلیےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پاراچنار کے بعد کوئٹہ اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں