سید صلاح الدین کو امریکہ نے دہشتگرد قراردے دیا

سید صلاح الدین کو امریکہ نے دہشتگرد قراردے دیا

واشنگٹن: آزادیِ کشمیر کی علامت سمجھے جانے والے سید صلاح الدین  کو امریکہ نے دہشتگرد قراردے دیا،مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئیے ٹرمپ انتظامیہ نے یو این او کی قرار دادوں کو ہوا میں اڑا دیا ۔


مودی کی چاپلوسی کام کر گئی ،سفید آقاوں نے حزب المجاہدین کے کمانڈرسید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا شہریوں اور قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاگیا۔

دوسری جانب ترجمان متحدہ جہاد کونسل سید صداقت حسین کا اپنے پریس اعلامیہ میں کہنا تھاٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی ضابطوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کھلا مذاق ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا ٹرمپ نے برصضیر کے سب سے بڑے دہشت گرد مودی کو خوش کرنے کے لئیے یہ مذموم کوشش کی ہے ،،آزادی پسند اقوام اس فیصلے کو مسترد کریں ۔

نیوویب ڈیسک< News Source