کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا ناانصافی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا ناانصافی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :   ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری 7دہائیوں سے آزادی کی جدو جہد کررہے ہیں جنہیں ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سال بھرکے دوران قابض بھارتی فوج نے وادی میں مظالم بڑھا دیے۔معروف کشمیری رہنماء اور  حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قراردیئے جانے کے بعد حکومت پاکستان نے  اپنا موقف دیتے ہوئے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا ناانصافی ہے۔ کشمیری آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جنہیں حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے، عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے ،عالمی اداروں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکارڈ کیاہے۔

مصنف کے بارے میں