سیاح اور مہمان بھی قطر سے روٹھ گئے

دوحہ: خلیجی ممالک کے قطر سے سفارتی قطع تعلقی کے اثرات عید الفطر پر بھی نمایاں رہے، عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے ہوٹل مہمانوں اور سیاحوں کا انتظار کرتے رہے۔

سیاح اور مہمان بھی قطر سے روٹھ گئے

دوحہ: خلیجی ممالک کے قطر سے سفارتی قطع تعلقی کے اثرات عید الفطر پر بھی نمایاں رہے، عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے ہوٹل مہمانوں اور سیاحوں کا انتظار کرتے رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قطر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے عہدے دار نے بتایا کہ عموماً عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے تمام ہوٹل سعودی عرب اور بحرین سے آنے والے مہمانوں سے بھرے ہوتے ہیں لیکن اس سال وہ نہیں آئے۔دارالحکومت دوحہ کے وہ ہوٹل جو عموماً عید کی تعطیلات میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں ، اس بار زیادہ تر خالی ہیں حالانکہ ان ہوٹلوں نے اپنے کرائے کم کر دئیے ہیں۔دوحہ کے پانچ بڑے ہوٹلوں میں اتوار کے روز عید کی تعطیلات کے آغاز پر صرف 57 فی صد کمرے بک تھے۔