تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار
کیپشن: این اے 81 گوجرانوالہ سے مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: تحریک لبیک کو الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک کے مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مولانا آصف اشرف کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ن لیگ کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر کی دائر اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: فرحان سعید تحریک انصاف کا نیا آفیشل گانا گائیں گے


اپیل کنندہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ آصف اشرف جلالی نے کا غذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا اور اپنے تجویز کینندہ اور تائید کنندہ کے دستخط بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آصف اشرف جلالی نے ریٹرننگ افسر کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کروایا کہ وہ کتنی بار بیرون ممالک گئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں