کرکٹ ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول

کرکٹ ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول
کیپشن: پاک بھارت میچ کیلئے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے، آئی سی سیفوٹؤ بشکریہ اے ے

لندن: ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلئے ہے۔