نیپرا نے بجلی کے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا

نیپرا نے بجلی کے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 25 پیسے کااضافہ کر دیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔

بدھ کو ذرائع کے مطابق نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی مہینے میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30 فیصدبجلی پیدا کی گئی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: این اے 57 مری،الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا
   

حکام کا مزید کہنا تھا کہ مہنگے فرنس آئل سے 12 روپے 47 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی جبکہ ایل این جی سے پیداہونیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 روپے 10 پیسے رہی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں