مریم نواز نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ، NA-127 سے الیکشن لڑیں گی

مریم نواز نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ، NA-127 سے الیکشن لڑیں گی

فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور سے اپنا حلقہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر لیا ہے۔ این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اس سے قبل لاہور کے حلقہ این اے 125 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد تھیں۔ تاہم اب ن لیگ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں مریم نواز کی شکست کا عندیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔این اے 57 مری،الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا


سروے کے نتائج کے بعد اب مریم نواز نے لاہور میں اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ہے۔ مریم نواز اب این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد 



نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں