عرب شہری کو خاتون کے بارے میں غیر اخلاقی ٹویٹ کرنامہنگا پڑ گیا

عرب شہری کو خاتون کے بارے میں غیر اخلاقی ٹویٹ کرنامہنگا پڑ گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ابو ظہبی: ابو ظہبی کی عدالت نے عرب باشندے کو ایک خاتون کی شہرت داغدار کرنے اور امارات کے سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم خاتون کے بارے میں غلط ٹویٹ کر کے سماجی حیثیت اور شہرت کو نقصان پہنچانے کا مرتکب ہوا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون کی جانب سے شکایت درج کی گئی تھی کہ ایک ملزم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس کے بارے میں ہتک آمیز اور اخلاق سے گِرے ہوئے ریمارکس تحریر کیے ہیں۔ خاتون نے استغاثہ کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مختلف افراد کو ٹیگ کیے گئے شرمناک ٹویٹ پر لوگوں کی جانب سے مختلف قسم کا ردِعمل سامنے آیا۔جس کے باعث اس کی سماجی حیثیت کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔افتخار چو ہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر نااہل کیا گیا ، فواد چوہدری 

سائبر کرائمز کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملزم کو طلب کیے جانے کے بعد اس نے خاتون سے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ اس کا ٹویٹ کرنے کا مقصد قطعاً خاتون کی دل آزاری اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ خاتون نے اسے مبینہ طور پر معاف کر دیاتھا مگر تاکید کی تھی کہ وہ عدالتی کارروائی کا سامنا ضرور کرے کیونکہ اس سے قبل ہی استغاثہ کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔استغاثہ کی جانب سے ملزم پر م±دعیہ کی شہرت کو داغدار کرنے اور سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ، NA-127 سے الیکشن لڑیں گی 

تاہم ملزم عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پوری عدالتی کارروائی کے دوران حاضر نہیں ہوا۔ جس کے باعث جج کی جانب سے ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس پر عائد کئے گئے الزام کو درست قرار دیا اور اس کی غیر موجودگی میں ڈھائی لاکھ اماراتی درہم کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں